Category : Homeopathy

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
Homeopathy With Sami
Lecture number 14 Homeopathic Pharmacy
ہومیوپیتھی ادویات سازی
!معزز ناظرین و سامعین اور عزیز طلباء و طالبات السلام و علیکم
میں خوش آمدید Homeopathy With Sami
ہومیوپیتھک ادویات سازی میں دوا مختلف صورتوں میں استعمال کی جاتی ہیں یعنی سفوف,عرق، گولیاں ،ٹکیہ،بیرونی استعمال کے لئے مرہم اور تیل وغیرہ ،اور آنکھوں میں ڈالنے کے لئے لوشن اور گلے میں لگانے کے لئے گلیسرول وغیرہ استعمال کئے جاتے ہیں
اگر پاؤڈر سے ڈائلیوشن بنانا ہو تو خالص پاؤڈر لے کر اسے پچاس حصے پانی میں حل کرتے ہیں اس کے بعد اس میں 48 حصے الکوحل ملاتے ہیں اس طرح ایک نمبر کی دوا تیار ہوجائے گی اسی طرح اگر ہم دو نمبر کا پاؤڈر لے کر یہی عمل کرتے ہیں تو تین نمبر کا ڈائلیوشن تیار ہوگا اسی طرح جس نمبر کے پاؤڈر میں اتنا ہی پانی یا الکوحل ملائیں گے تو اس کا ایک نمبر بڑھ جائے گا
بنانے کا طریقہ Tablet
شوگر آف ملک کی ٹیبلیٹ جو عام طور پر میڈیکل اسٹور پر دستیاب ہوتی ہیں لے کر ایک شیشی میں ڈال دیں اور جس دوا کی تیاری کرنی ہو اس دوا کی تجویز کردہ پوٹینسی میں ڈائلیوشن شیشی میں ڈال دیں کچھ دیر کے بعد جب گولیاں اچھی طرح دوا جذب کرلیں تو ان گولیوں کو لٹمس پیپر پر نکال لیں تاکہ ایکسٹرا دوا لٹمس پیپر چوس لے پھر ان گولیوں کو خشک کر کے واپس شیشی میں بھر دیں
نوٹ:ٹیبلیٹ کو صرف ایسے ڈایلیوشن میں تیار کرنا چاہیئے جس میں خالص الکوحل ہوکیونکہ جس دوا میں پانی ہوگا اس میں ٹیبلیٹ گھل جائیں گی
مرہم بنانے کا طریقہ:
ہومیوپیتھک ویسلین اور دوا ملا کے بنائے جاتے ہیں بعض اوقات ویسلین کے بجائے پیٹرولیم جیلی بھی استعمال کرتے ہیں مختلف دواؤں میں ویسلین کی مختلف مقدار استعمال کی جاتی ہے عام طور پر اس کا تناسب 1:20 کا ہوتا ہے یعنی ایک حصہ اصل دوا میں بیس حصہ ویسلین یا پیٹرولیم جیلی شامل کی جاتی ہے مرہم بنانے کے لئے ماربل کا ٹائل بہتر رہتا ہے ٹائل پر ویسلین ڈال کر اس میں دوا ملائ جائے اور پھر اسپیچولا کی مدد سے خوب اچھی طرح مکس کردیا جائے تو اس طرح مرہم تیار ہوجاتا ہے
تیل بنانے کا طریقہ:
تیل عام طور پر زیتون یا تلوں‌کے تیل میں بناتے ہیں لیکن اس کے علاوہ کوئ دوسرا آئل بھی استعمال کیا جاسکتا ہے آئل بنانے کے لئے ایک حصہ اصل دوا اور دس حصہ رعوغن زیتون ملایا جاتا ہے بعض اوقات یہ تناسب کم و بیش بھی کیا جاسکتا ہے یہ تیار شدہ تیل لینیمنٹ کہلاتا ہے جوکہ عموماً جوڑوں کے دردیادیگر بیماریوں میں بیرونی طور پر مالش کے لئے استعمال کیا جاتا ہے
لوشن بنانے کا طریقہ:
لوشن عام طور پر آنکھوں میں ڈالنے یا دھونے کے کام آتا ہے نیز اس سے زخم وغیرہ بھی دھوئے جاتے ہیں لوشن بنانے کے لئے دوا کو ڈسٹلڈواٹر میں ملا کر بناتے ہیں اس میں شرح تناسب مختلف ہوتی ہے
گلیسرول:
گلیسرول گلیسرین سے تیار ہوتا ہے یہ گلیسرین اور اصل دوا کامرکب ہے عام طور پر ایک حصہ دوا میں چار حصہ گلیسرین ملاکر گلیسرول تیار کیا جاتا ہے گلیسرول گلے میں لگانے کے لئے زیادہ تر مستعل ہے
اوزان اور پیمانے:
6گرین یا 60 منم بوند=ایک ڈرام،8 ڈرام=ایک اونس، 16 اونس=ایک پونڈ
خوراک کی مقدار:
ہومیوپیتھل ادویات کی مقدار کے لئے جدول درج ذیل ہیں
عمر پاؤڈر ڈائلیوشن ٹیبلیٹ گلوبیولز مررٹنکچر
بالغ 5گرین 5منم بوند 5گرین 5گرین 15 منم بوند
بچہ 3گرین 3منم بوند 3گرین 3 گرین 10 منم بوند
شیرخوار 2گرین 2منم بوند 2 گرین 2 گرین 5 منم بوند
ہومیوپیتھک ادویات سازی کے حوالے سے آج کی یہ گفتگو کافی ہے اب آپ سے اجازت چاہتا ہوں اس دعا کے ساتھ اللہ تعالیٰ آپ کو آسانیاں عطا فرمائیں اور آسانیاں بانٹنے کی توفیق عطا فرمائے آمین اللہ حافظ


Leave a Reply

SYED ZAHOOR HASSAN SAMI & ADNAN HASSAN SAMI….SHAJRA SHARIF

WhatsApp chat